کو ئٹہ: بلو چستان ہا ئی کو رٹ کی جسٹس محتر مہ سیدہ طا ہرہ صفدر پر مشتمل سنگل بنچ نے بو لا ن میڈیکل کا لج انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضا بطگیوں سے متعلق متعلقہ حکام کو تحریری جواب داخل کر نے کی ہدا یت کی ہے ۔
گزشتہ روز میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر آ ئینی درخواست کی سما عت کے موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، ایچ ای سی اور بی ایم سی کالج کے نمائندے عدالت میں پیش ہو ئے بلکہ علی احمد کاکڑ ایڈووکیٹ، محمد خالد ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی کیس کی پیروی کی سما عت کے موقع پر بنچ نے متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب داخل کرانے کی ہدایت کی اور بعد ازاں سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔
میڈیکل کالجز انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف امیدواروں نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
بی ایم سی انٹری ٹیسٹ جج کا متعلقہ حکام کو جواب داخل کرنے کی ہدایت
وقتِ اشاعت : February 17 – 2018