|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2018

ماسکو: روس کا ایک طیارہ شام میں گر کرتباہ ہونے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی طیارہ شامی شہر لاتکیا کے قریب ہمیم ایئربیس پر لینڈنگ کرتے ہوئے گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں 26 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

روسی وزارت داخلہ نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طور پر اسے حادثہ قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہ تکنیکی خرابی ہے۔

 ایئر بیس پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طیارہ رن وے سے 500 میٹر کی دوری پر گر کرتباہ ہوا حادثے کے محرکات جاننے کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل باغی جنگجوؤں نے ہمیم ہوائی اڈے پر مارٹر حملہ کیا تھا جس میں روسی طیاروں کو نقصان پہنچا تھا، اس حملے کے ایک ہفتے بعد 7جنوری کو روسی فضائیہ نے ایئربیس پر ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔