|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2018

کوئٹہ: کالج اساتذہ کا اعتماد ہی ہماری کامیابی ہے جس وسیع پیمانے پر اساتذہ ہمارے پیغام کو پذیرائی بخش رہے ہیں اس نے ہمیں زبردست حوصلہ بخشا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بی پی ایل اے کی انتخابات میں ریفارمرز پینل کی جانب سے بطور صدر نامزد پروفیسر برکت اسماعیل نے نصیرآباد ڈویڑن کے دورے کے دوران اساتذہ سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا

ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر کے امیدوار پروفیسر عبدالرازق بازئی سمیت پروفیسر عبدالعزیز شاہوانی اور پروفیسر طارق بلوچ بھی شامل تھے منگل کے روز انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج اوستہ محمد اور گورنمنٹ انٹر کالج ڈیرہ اللہ یار کا دورہ کیا ۔

اس دوران انہوں نے کالج اساتذہ کے سامنے اپنا انتخابی منشور پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ کالج اساتذہ کی بہتری کے لیے ریفارمرز بلندبانگ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں اس لیے کسی قسم کی خیالی باتیں کرنے کی بجائے ٹھوس حقائق کی بنیاد پر اپنا منشور پیش کر رہے ہیں اس موقع پر کالج اساتذہ کی اکثریت نے ان کے منشور سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا۔