|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2018

ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں چار بچیوں کو فروخت کرتے ہوئے باپ سمیت 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بند کورائی میں پیش آیا جہاں چار معصوم بچیوں سعدیہ بی بی، گل مینہ، رومینہ اور ابسرانہ بی بی دختران سعد اللہ کا سودا ہورہا تھا کہ اچانک پولیس نے چھاپہ مار دیا اور 4 بچیوں کو فروخت کرنے کے شرم ناک جرم میں ملوث باپ اور دیگر تین افراد کو گرفتار کرکے بچیوں کو حفاظت میں لے لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔