|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2018

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر جاری کئے جانے والے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانچ سو ووٹ لینے والے قدوس بزنجو پر مسلم لیگ (ن)2013ء میں ڈپٹی اسپیکر بناتے وقت کیسے مہربان ہوگئی تھی ۔

مریم نواز آوران میں راکٹوں کی بمباری اور برستی گولیوں میں الیکشن لڑیں تو انہیں مانتے مریم نواز بلوچستان میں اپنی ناکامیوں کو وزیراعلی بزنجو کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے نہ چھپائیںآئین میں یہ کہیں نہیں کہ پانچ سو ووٹ لینے والا رکن نہیں بن سکتا۔

وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کو الیکشن کمیشن نے 2013 ء سے اسمبلی رکن کا تسلیم کیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھاندلی کرکے اپنے پانچ سو ووٹوں کوپچاس ہزار نہیں کیا انتخابات میں دھاندلی کرانامسلم لیگ نون لیگ کا شیواہے ۔