کوئٹہ: بلوچستان حکومت اورٹیتھیان کمپنی کے درمیان پیر کو اہم ملاقات ہو گی پہلی بار ٹیتھیان کمپنی بلوچستان حکومت سے معاملات طے کرنے کے لئے رضا مند ہو گئے ۔
ذرائع حکومت بلوچستان حکومت اور ٹیتھیان کمپنی کے درمیان پیر کو اہم ملاقات ہو گی اورملاقات کے دوران معاملات طے کئے جائینگے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وفد کے ہمراہ بلوچستان ریکوڈک کیس کے سلسلے میں لندن میں ہے وزیرعلیٰ کے قیادت میں وفد امریکہ میں معاملات طے کرے گا ۔
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے2015 میں ٹی ٹی سی کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا فیصلہ خلاف آنے پر پاکستان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ،بلوچستان کے سابقہ حکومت نے ریکوڈک کیس 2015 میں ہار چکے ہیں اور سابقہ حکومت نے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام سے حقائق کو چھپا رکھا ریکوڈک کیس ہارنے سے بلوچستان حکومت کو کروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا موجودہ حکومت ٹیتھیان کمپنی سے پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے میں معاملات طے کرینگے ۔
بلوچستان کے ساحل ووسائل اور حقوق کی باتیں کرنے والے حکومت نے بلوچستان کے اہم ریکوڈک کیس میں کمزوری دکھا کر کیس ہار چکے اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے2015 میں ٹی ٹی سی کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کے دورمیں ریکوڈک کیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں ٹی ٹی سی کمپنی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر کئی بحث ومباحثہ کے بعد انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے 2015 میں ٹی ٹی سی کمپنی کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔
تا ہم موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ریکوڈک کیس کے سلسلے میں ٹی ٹی سی کمپنی کے حکام سے اہم مشاورت کی جس پر ٹی ٹی سی کمپنی اور بلوچستان حکومت کے درمیان19 مارچ کو لندن میں ملاقات طے ہوئی اور پیر کو ٹی ٹی سی کمپنی اور موجودہ حکومت کے درمیان اہم ملاقا ت متوقع ہے پہلی بار ٹیتھیان کمپنی بلوچستان حکومت سے معاملات طے کرنے کے لئے رضا مند ہو گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں جس طرح بلوچستان کی ترقی اور ساحل ووسائل کی بات کی گئی تھی ریکوڈک کیس ہارنے کے بعد اس وقت کے حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی تھی اور کیس کے بارے میں صوبے کے عوام اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ریکوڈک کیس کے سلسلے میں لندن جا کر ٹی ٹی سی کمپنی سے اہم ملاقات کی اورملاقات میں معاملات طے ہونے پر مشاورت جاری ہے اور موجودہ حکومت نے ریکوڈک کیس کے سلسلے میں کیس دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا اور امید کیا جا رہا ہے صوبے کے ساتھ ہی کمپنی سے بات کرینگے اور ریکوڈک کیس میں جو نقصان ہوا ہے ۔
اس نقصان کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ2015 میں ریکوڈک کیس سابقہ حکومت ہار چکا ہے اور اس وقت کے حکومت کے ہاتھ سے معاملہ نکل چکا تھا اور کسی کو صحیح معنوں میں نہیں چلایا تھا اور سابقہ حکومت نے کیس ہارنے کے بعد بالکل خاموشی اختیارکر چکی تھی تاکہ کیس منظر عام پر نہ آئے اور موجودہ حکومت دوبارہ کیس کے نظرثانی پر گئے ہیں ۔
امید ہے کہ کیس دو بارہ شروع ہونے سے موجودہ حکومت کے حق میں بہتری آئے گی تاکہ موجودہ حکومت کو زیادہ نقصان نہ ہوں اور بات چیت کے ذریعے ہی مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا تاہم ٹی ٹی سی کمپنی نے ہم سے دوبارہ بات کرنے کی کوشش کی اور اب امید پیدا ہو گئی کہ اس مسئلے کو کسی نہ کسی حد تک حل کیا جائیگا ۔