|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2018

چیچہ وطنی: 3 روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد جلائی گئی  8 سالہ بچی نور فاطمہ اسپتال میں دم توڑ گئی ہے جب کہ واقعے پر شہر بھر میں احتجاج جاری ہے۔

چیچہ وطنی کے علاقے گئو شالہ میں تین روز قبل 8 سالہ نور فاطمہ کونامعلوم افراد  نےمبینہ زیادتی کے بعد سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے زندہ جلادیا تھا، آگ لگنے کے باعث بچی کا 90 فیصد جسم جھلس گیا تھا، بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال لایاگیا، تاہم بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

8 سالہ نور فاطمہ کے بہیمانہ قتل اور مبینہ زیادتی کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے جب کہ مرکزی انجمن تاجران، وکلاء، سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے شٹر ڈاون ہڑتال کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے چیچہ وطنی کے علاقے میں زیادتی کے بعد بچی کوجلانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔