کوئٹہ: محکمہ صحت میں ایمر جنسی کے اعلانات ، اعلانات تک محدود ہو گئی کروڑوں روپے فنڈز مختص ہونے کے باوجود بھی طبی سہولتوں کا فقدان ہے ۔
سول ہسپتال کوئٹہ میں طیب سہولیات نا پید ہیں تفصیلات کے مطابق صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کوئٹہ کے امراض قلب کے وارڈ میں ٹیوب ویل خراب ہونے کے سبب باتھ روم میں پانی نا پید ہو گیا ٹیوب لائنیں غائب ہو نے کے باعث باتھ روم میں اندھیرا چھایا رہتا ہے ۔
مریضوں کے ورثاء کو مشکلات کا سامنا ہے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کا کہنا تھا کہ50 روپے سے زائد کی تمام ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں ہسپتال کے وارڈ میں کھانے پینے کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہے مخٰر حضرات اپنے مریضوں کو گھر اور باہر ہو ٹلوں سے کھانا خرید کر کھلا دیتے ہیں ۔
مگر غریب مریضوں کے تیمار داروں کو کھانا تک نہیں ملتا سول ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے سمیت دیگرمنصوبوں کیلئے فنڈذ کی منظوری ہو چکی ہے آئندہ بجٹ سے قبل دواؤں کی فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔
محکمہ صحت میں ایمر جنسی کے اعلانات ، اعلانات تک محدود ہو گئی
وقتِ اشاعت : April 13 – 2018