|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2018

تفتان: سرحدی شہر تفتان میں انجمن اتحاد نوجوانان تفتان کی کال پر زیروپوائنٹ کی بندش کے خلاف کلی اسٹیشن سے پاکستان گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کلی اسٹیشن سے شروع ہوکر مختلف شاہراہوں پرگشت کرتے ہوئے پاکستان گیٹ اور بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ہاوس کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکاء نے زیروپوائنٹ کے بندش کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ 

بیروزگاری سے تنگ ایک نوجوان نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی بھی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔ انجمن اتحاد نوجوانان تفتان کے صدر سردار خدانور محمد حسنی نے کہا کہ ایرانی حکومت دوستانہ زیروپوائنٹ کو بار بار بغیر کسی وجہ کے بند کرکے تفتان سمیت پورے چاغی کے عوام کا معاشی قتل عام کر رہا ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تفتان کی یقین دہانی پر ریلی کے شرکاء منتشر ہوگئے۔یاد رہے انجمن تاجران تفتان اور آل پارٹیز نے زیروپوائنٹ گیٹ نہ کھلنے کی صورت میں پہلے ہی 28 اپریل کو شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔