|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2018

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جس پارلیمنٹ کی مدت ختم تھی اور اس سے بجٹ سے پیش کرنے کا حائل نہیں سمجھا جا رہا تھا اس کے ذریعے 100 سال سے آزاد قبائل سے پوچھے بغیر خیبر پختونخوا میں ضم کرنا غیر آئینی عمل ہے اور میر عقیدہ ہے کہ اس کے نتائج خطرناک ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی سی سے بھات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے۔

کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے آواز بلند کی ہے فاٹا خیبر پختونخوا انضمام غیر جمہوری عمل تھا جس پارلیمنٹ کی مدت ختم تھی اور اس سے بجٹ پیش کرنے کا حائل نہیں سمجھا جا رہا تھا اس کے ذریعے 100 سال سے آزاد قبائل کو قبضہ کیا گیا مشرف ایک فرد تھا اور اس کو صدر بنانے کے لئے ریفرنڈم کرایا گیا لیکن لاکھوں قبائل کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے ریفرنڈم سے محروم کیا گیا پشتونخوامیپ اور جمعیت علماء اسلام نے بھر پور دلائل دینے اور کوشش کی کہ یہ غیر آئینی عمل روک سکے ہم نے تاریخ کو جواب دینا ہے ۔

یہ عمل غیر آئینی اور میرا عقیدہ ہے کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے جس طرح فاٹا انضمام پر جلد بازی کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پھر مستقبل میں متنازعہ رہے گا ہماری جو کوشش تھی ہم نے کر لی مگر بد قسمتی سے یہاں حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جا تا انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جس طرح فاٹا کے عوام کے ساتھ کیا گیا تا ریخ اس کو کبھی معاف نہیں کرے گا فاٹا انضمام کے بعد فاٹا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اس کو اب کون جواب دے گا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جس طرح غیر یقینی صورتحال کو پیدا کیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں نے فاٹا خیبر پختونخوا ضم کرنے کی حمایت کی ہے۔

وہ پارلیمنٹ کو یہ اجازت نہیں دیتے تھی کہ بجٹ پیش کیا جائے مگر فاٹا انضمام پر کس طرح پارلیمنٹ کو اجازت دی اور پانچ منٹ میں تمام سیاسی جماعتوں نے بل کی منظوری دیدی یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل تھا فاٹا کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا جس طرح فاٹا میں حالات پیدا کئے گئے تھے ۔

کسی سے کچھ نہیں پوچھا اور اس کے نتائج بھی خطرناک ہو نگے فاٹا کے1200 سے زائد قبائلی عمائدین کو ٹارگٹ کیا گیا اس سے کچھ نہیں پوچھا گیا ہم سمجھتے ہ یں کہ جس طرح صورتحال پیدا کی گئی ہے مستقبل میں اس کے نتائج خطرناک برآمد ہونگے۔