کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پر امن بلوچستان اور ترقی یافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام کو برابر کے حقوق ملنے چاہئے بلوچستان میں رہنے والی تمام اقوام ایک گلدستے کی مانند ہے۔
ہر بلوچستانی ہمارے لئے قابل قدر ہے بلوچستان کی ترقی ، پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان میں آباد بلوچ، پشتون ، ہزارہ، سندھی ، سیٹلر، اقوام ہمارے بھائی ہیں، نفرت کی سیاست سے بلوچستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے باہمی اتحاد سے بلوچستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بناسکتے ہیں پاکستان تحریک انصاف تمام اقوام کی بات کرتی ہے ہر مظلوم کے حق کے لئے آواز بلند کرتے رہے ۔
گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز ترین روڈ پر دوسری جماعتوں سے مستعفی ہونے والے سینکڑوں کارکنوں، قبائلی معززین کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ بلوچستان کے نوجوان بھی تبدیلی کے سفر میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔
اور اپنے بہتر مستقبل کے لئے بلوچستان اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں اپنی کارگردگی سے ثابت کیا کہ اگر نیت کام کرنے کی اور ترقی کرنے کی ہو تو کیسے صوبے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جاتا ہے ہم انشاء اللہ بلوچستان کی فلاح و بہبود کے لئے بھی دن رات کام کریں گے ہم ثابت کرے گے کہ بلوچستان کے لئے ہم نے جو سوچ اور فکر دی ہے اس سوچ اور فکر میں پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہے۔
بلوچستان کو حقیقی قیادت کے ذریعے خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حقیقت کو بے نقاب کیا ستر سالوں سے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی عوام کو پسماندہ رکھا گیا باری باری کھیلنے والوں نے عوامی خدمت کے بجائے اپنی جیبیں بھری انشاء اللہ ہم تمام کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریں گے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور پرامن بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر قوم پرست جماعت کے درجنوں کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔