|

وقتِ اشاعت :   June 26 – 2018

ڈیرہ مرادجمالی: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے چار ڈسٹرکٹ میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈی آر او لگایا گیا ہے ان کا کردار اچھا ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہمیں تحفظات ہیں۔

اس سے پہلے کہ تمام پارٹیاں اعتراضات کریں چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری بلوچستان انہیں ہٹاکر جوڈیشری سے ڈی آر او تعینات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوران ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی اور نیشنل اسمبلی کے امیدواران سابق نگران وزیراعظم،سابق ڈپٹی سینٹ چیئرمین میاں محمد سومرو، میر خان محمد جمالی، حاجی نثار خان کھوسہ، میر عمر خان جمالی، میر محمد اسلم ابڑو اور میر اورنگزیب جمالی سمیت دیگر پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے سردار یار محمد رند نے کہا کہ عمران خان نے جو تبدیلی کا خواب دیکھا تھا وہ بلوچستان میں بھی ہونے جا رہا ہے۔

صوبے اور ملک میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے باریاں لیں ہیں دونوں جماعتوں نے اس ملک کو بے تحاشہ لوٹا اور کہا کہ بلوچستان میں 80 فیصد لوگ ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں کوئی صحت کی سہولیات دستیاب نہیں عوام بنیادی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ صوبے میں پانی کے بحران کے ساتھ دیگر مسائل کے انبار لگ ہوئے ہیں۔

مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی ماہ سوائے کرپشن کے انہوں نے کہا کہ عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ مستقبل پی ٹی آئی کا ہے بلوچستان سمیت پی ٹی آئی نیشنل اسمبلی کی نشستوں میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی نصیرآباد ڈویژن پی ٹی آئی کا ایک قلعہ بن چکا ہے۔

صوبے کے بیشتر لوگ الیکشن میں کامیاب ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کریں گے جبکہ بلوچستان میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی انہوں نے کہا کہ حاجی ظفراللہ خان جمالی ایک بزرگ سیاستدان ہیں ان کے بچے ہمارے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہیں۔