|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2018

اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہےکہ نیب اپنے نظام کے تحت کارروائی کرتا ہے اور ہم کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم کسی بلیم گیم کا حصہ نہیں بننا چاہتے اور نیب کے قانونی عمل میں ہم مداخلت نہیں کرسکتے، نیب اپنے نظام کے تحت کارروائی کرتا ہے، اداروں کی کوئی بھی کارروائی جو قانونی ہو کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے فنڈز پورے کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، انتخابات پر امن، بروقت اور شفاف ہونے چاہئیں، کچھ پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں، کوئی سیکیورٹی تھریٹ ہوا تو عوام کو اس سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لائن لاسز ہیں اس لیے پولنگ والے دن لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔