نیو دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم اور مرکزی رہنما ایرون شورے نے بالآخر تسلیم کر لیا کہ پاکستان پر سرجیکل حملے صرف مودی کے دعوے تک محدود اور ڈرامہ تھے۔
بی جے پی تھنک ٹینک کے اہم رکن ایرون شورے نے اس بات کا انکشاف ایک تقریب میں کیا جہاں خطاب کے موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ حملے سرجیکل نہیں بلکہ فرضیکل حملے تھے، یہ دعوے صرف الیکشن میں فتح کے حصول کیلیے لگائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کی ہے تاہم نہ صرف پاکستانی فوج نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا بلکہ دنیا بھر نے بھارت کے اس دعوے کورد کر دیا تھا۔