|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2018

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر و حلقہ پی بی32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بر سر اقتدار آکر ملک میں قائم سودی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کے معیشت کو بہتر بنانے اور معاشی طور پر اپنے پاؤں کھڑاکرنے کے لئے موثر اور عملی جدوجہد کرینگے ماضی میں حکمرانوں نے روٹی ، کپڑا ، مکان اور کچکول توڑنے جیسے خوشنما وعدے کئے ہیں ۔

لیکن حقیقت میں کچکول توڑنے کی بجائے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاسی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائیگا سی پیک جیسے بڑے منصوبے سے سب سے پہلے گوادر اس کے بعد بلوچستان اور پاکستان کو فائدہ پہنچنا چا ہئے۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی بی32 کوئٹہ میں پارٹی کے مختلف وفود اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر کرپشن،لوٹ مار اور اقرباء پروری کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر تے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ کرینگے ۔

سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو جائیگا سی پیک جیسے بڑے منصوبے سے سب سے پہلے گوادر اس کے بعد بلوچستان اور پاکستان کو فائدہ پہنچنا چا ہئے انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ بنا تے وقت حکمران مالیاتی اداروں سے قرضے لے کر بجٹ بنا تے ہیں لیکن وہی بجٹ کرپشن اور لوٹ مار کی نذر ہو جاتی ہے ملک کا معیشت اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔

ہر سال حکمران بجٹ بناتے وقت اپنے اثاثے بیچ دیتے ہیں تاکہ بجٹ میں عوام کو بہتر ریلیف مل سکے لیکن بجٹ بننے کے بعد گراؤنڈ پر اس کے اثرات نظر نہیں آتے انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل ہر حال میں ایسے اقدامات کا تدارک کرے گی اور ملک کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کرینگے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ماضی میں حکمرانوں نے پسماندہ رکھا گیا صوبے میں خوشحالی لانے کیلئے متحدہ مجلس عمل صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بر سر اقتدار آکر ملک میں قائم سودی نظام کا خاتمہ کرکے پاکستان کے معیشت کو بہتر بنانے اور معاشی طور پر اپنے پاؤں کھڑاکرنے کے لئے موثر اور عملی جدوجہد کرینگے ماضی میں حکمرانوں نے روٹی ، کپڑا ، مکان اور کچکول توڑنے جیسے خوشنما وعدے کئے ہیں ۔

لیکن حقیقت میں کچکول توڑنے کی بجائے ملک کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام متحدہ مجلس عمل اور مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے 25 جولائی کو ایم ایم اے کے منتخب امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے ۔