کوئٹہ : بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے بگٹی کالونی میں کارنر میٹنگ میں عوام نے وزیر داخلہ کو اڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی، ان سے سوال کیا گیاکہ آپ 5 سالوں میں ہمارے علاقے کو ایک لیڈی ڈاکڑ تک نہ دے سکے۔
ہماری عورتیں مرتی رہیں مگر آپ سے ایک لیڈی ڈاکٹر تک نہ ہوسکا،آپ نے ہم عوام کو سوائے مایوسی کے اور کیا دیا؟ اورتوکچھ نہیں کیا آپ نے جس کے بعد سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے گن مینوں نے زبردستی موبائل فون بند کرادیئے۔
انتخابی مہم سرفراز بگٹی پر کارنر میٹنگ میں شدید تنقید
وقتِ اشاعت : June 30 – 2018