|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2018

کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلو چستان ڈاکٹر اختر نذیر کی ز یر صدارت اجلاس میں عام انتخابات 2018کی تیا ریوں سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں سیکریٹر ی داخلہ حید ر علی شکوہ ،آئی جی پولیس محسن بٹ ۔ایڈیشنل آئی جی منظور سرور ،کمشنر کوئٹہ ڈویثرن ہاشم غلزئی ،کمشنر ژوب ڈویثرن بشیر بازئی ،ڈپٹی کمشنر ز ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

چیف سیکریٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدرانہ پر امن اور شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پاک آرمی اور ایف سی کی خدمات لی جا ئیں گی ۔تاکہ کسی بھی نہ خوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔

انہوں نے اجلاس کے شرکاء کوہدایت کی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کی تعمیر ومرمت کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ عام انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کوسیکیورٹی دی جائے اور ساتھ ہی بین الاقوامی مبصرین کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن سے دو دن پہلے پولنگ اسٹیشن کی صفائی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنروں نے عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔