گوادر : ایران سے بجلی دوسر ے دن بھی منقطع ۔۔مکران کے تینوں اضلاع گوادر،کیچ اور پنجگور میں تاریکی کا راج۔بھرمیں بجلی غائب رہنے سے عوام عذاب میں مبتلاء، کاروبار زندگی ٹپ۔مرکزی انجمن تاجران گوادر نے میٹر کٹاؤ مہم کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مکران کے تینوں اضلاع کیچ،گوادر اور پنجگور گزشتہ دو دن سے بجلی کے بحران سے دوچار ہیں واپڈا کے ایک آفیسر کے مطابق ایران جگی گور گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے سبب بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا ہے جس پر کام جاری ہے اور فنی خرابی کو دور کر نے کے لےئے کام جاری ہے جس کو دور کرنے کے لےئے مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ رات کے اوقات میں بجلی بحال کی جاتی ہے اور دن میں فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے بجلی بند کیا جاتا ہے ،
دوسری جانب مرکزی انجمن تاجران گوادر نے اپنے ایک جاری کردہ اپیل میں میٹر کٹاؤ مہم کا آغاز کردیا ہے مرکزی انجمن تاجران کے مطابق دن بھر میں بجلی غائب رہنے اور بھاری بل کے اجراء سے چھوٹے و بڑے دکاندار شدید مشکلات کا شکار ہیں
دن بھربجلی نہ ہونے کے باوجود بھاری بل کا جراء چھوٹے دکانداروں کا معاشی قتل ہے ۔
اس لیئے انجمن تاجران نے فیصلہ کیا ہے میٹر کٹاؤ مہم کا آغاز کیا جائے اور باقاعدہ اس مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مرکزی انجمن تاجران گوادر کے نائب صدر شریف میاہ کے مطابق 600 دکانداروں نے میٹرز کٹاؤ مہم میں فارم جمع کیئے ہیں جبکہ ایک ہزار فارم دکانداروں میں تقسیم کئجا چکے ہیں ۔
بجلی بحران اور دن بھر میں کی عدم فراہمی پر دکانداروں سمیت لوگوں نے گھروں میں سولر سسٹم پرانحصار شروع کردیا ہے اورشہر میں بجلی اور پانی بحران پر عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔