اسلام آباد: نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و ترجمان حکومت بلوچستان ملک خرم شہزاد ، نگراں صوبائی وزیر خزانہ امام بخش بلوچ اور نگراں صوبائی وزیر پی ایچ ای ، نوید کلمتی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قانون وانصاف سید علی ظفر سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے وفاقی وزیر علی ظفر کو محکمہ اطلاعات بلوچستان کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات بلوچستان اپنے محدود وسا ئل میں رہتے ہوئے عوام اورحکومت کے درمیان پل کاکردار اداکر رہا ہے اور حکومتی کاکر دگی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار اداکررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ نظا مت اعلیٰ تعلقات عامہ بلوچستان تمام سرکاری خبروں اوردیگر سرکاری امور کی بروقت تشہیر سمیت میڈیا اور حکومت کے درمیان ایک مثبت تعلق قائم کرنے میں موثر کردار ادا کررہا ہے ۔
ملک خرم شہزاد نے الیکشن کے حوالے سے نگران صوبائی حکومت اورمحکمہ اطلاعات کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں وفاقی وزیر کو بتایا کہ نگران حکومت انتہائی ذمہ داری کے ساتھ مکمل غیر جانبد ارانہ طر زعمل کے ذ ریعے صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیئے مصروف عمل ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے امید واروں اورمیڈیا کیلئے جو ضابطہ اخلا ق جاری کیا گیا ہے نگران حکومت کی بھر پر کوشش ہوگی کہ وہ اس ضابطہ اخلاق پر من وعنعمل درآمد کروانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے تاکہ الیکشن 2018کا یہ مرحلہ پرامن اور خوشگوار انداز میں پا یہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات ملک خروم شہزاد نے گزشتہ روز چیئرمین سینٹ صا دق سنجرانی سے ملاقات کی ۔اس قع پر ان کے ہمراہ نگران صوبائی وزیرخزانہ امام بخش بلوچ، نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای نوید کلمتی بھی تھے ۔
اس موقع پر ملاقات کے دوران مختلف سیا سی امو ر زیر بحث آئے جس میں 2018 کے انتخابات سر فہرست تھے اس موقع پر نگران صوبائی وزرا ء نے چیئرمین سینٹ کو الیکشن 2018کے انعقاد کے بارے میں نگران صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ علا والدین مری اپنی کا بینہ کے ہمراہ صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد ودیگر سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے بھرپور کو شاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا غیر جا نب د ارانہ طرز عمل پرامن اور خو شگوار انتخابات کے انعقاد کے لئے ناگزیر ہے لہٰذا نگران صوبائی حکو مت روز اول سے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہے کہ و ہ انتخابات کے دوران کسی قسم کی جانب داری سے گریز کرے اور جمہوری اندز میں اقتدار نئے منتخب لوگوں کے سپرد کر سکے۔
چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے نگران حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ نگران حکومت انتخابات سمیت دیگر امور کواحسن طریقے سے نبھانے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
نگران صوبائی وزارء ملک خرم شہزاد ، امام بخش بلوچ اور نوید کلمتی نے نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات ملک خرم شہزاد نے ڈاکٹرشمشاد اختر کو نگران وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھا لنے کے بعد محکمے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ملک خرم شہزادنے بتایا کہ صوبائی محکمہ اطلاعات محدود وسائل میں رہتے ہوئے حکومتی کاکر دگی کو بہتر طور پر پیش کرنے کیلئے کو شاں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک ،گودار پورٹ ودیگر بڑ ے منصوبوں کی اہمیت وافادیت کے بارے میں عوام کوروشناس کرانے میں محکمہ اطلاعات اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دے رہا ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ امام بخش بلوچ نے بھی وفاقی وزیر کو محکمہ خزانہ بلوچستان کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
دریں اثناصوبائی وزارء ملک خر م شہزاد، امام بخش بلوچ اور نوید کلمتی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت میاں مصباح الرحمن سے بھی ملاقات کی ملاقات کے دوران مختلف تجارتی امور زیر ے بحث آئے ۔ صوبائی وزارء نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ بلوچستان اپنے جغرافیائی محل وقو ع کی وجہ سے انتہائی کی اہمیت کاحامل صوبہ ہے ۔
جہاں ا س صوبے کے شمال میں سرحد یں افغانستان اورشمالی مغرب میں بلوچستان کی سرحد یں ایران سے ملتی ہیں جبکہ بحیرہ عرب کے دہانے پر و سیع ساحلی پٹی سے خلیجی مما لک سمیت پوری دنیا کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات استوار کئے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے اس ضمن میں خواہش ظاہر کی کہ محکمہ کا مرس بلوچستان میں تجارتی امور کو فروغ دینے کیلئے مزید کوششیں کرے گا ۔
شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے نگران حکومت تمام وسائل برو ئے کار لا رہی ہے، نگران وزیر اطلاعات
وقتِ اشاعت : July 5 – 2018