|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2018

کوئٹہ :  ایف ٹی او ایڈوائزر کی ہدایت پر کسٹم حکام کی کاروائی ائیر پورٹ روڈ پر شوروم کے اندر چھپائی گئی 10سے زیادہ کابلی گاڑیاں برآمد جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔

تفصیلا ت کے ہفتے کے روز ایف ٹی او ایڈوائزر کوئٹہ کی ہدایت پر کسٹم حکام نے ایف سی کی عملے نے ائر پورٹ پر قائم شورومز پر چھاپہ مارکر 10سے زیادہ کابلی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں جس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے تمام گاڑیاں نان کسٹم پیڈ تھی اور کافی عرصے سے ان شورومز کے اندر چھپائی گئی تھی کسٹم نے پولیس نے اور ایف سی کے ہمراہ چھاپہ مار کر گاڑیاں برآمد کرلی اور اسکے علاوہ غیر قانونی طورپر بنائے گئے ۔

پیٹرول پمپوں سے 25ہزار لیٹر پیٹرول برآمد کرلی جس کی قیمت ہزاروں ر وپے بتا ئی جاتی ہے ،شورومز کے مالکان کافی عرصے سے بیرون ملک سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں لاکر اندرون بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جاکر فروخت کرتے تھے جس پر چھاپہ مارکر 10سے زیادہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرلی تاہم جس سے کوئی گرفتار ی عمل نہیں لائی گئی ۔