|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2018

 لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہورمیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی عمل کے دوران امیدواروں کی سیکورٹی اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیراعلی نے انتخابی عمل کے دوران صوبہ بھرمیں سیکورٹی انتظامات کومزید سخت کرنے کا حکم  دیتے ہوئے ہدایت دی کہ امیدواروں کی سیکورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے۔

ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ صوبے کے عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، انتخابی جلسوں اورجلوسوں کیلئے وضع کردہ سیکورٹی پلان پرعملدرآمد یقینی بنایا ہے جب کہ امن عامہ کی فضا کومزید بہتربنانے کے لئےہرضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔