|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2018

کوئٹہ : سریاب کے نوجوانوں کو دانستہ طور پر منشیات کی جانب راغب کیا جا رہا ہے اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تعلیم ‘ صحت ‘ بے روزگاری کے خاتمے اور حقیقی ترقی کے خواہاں ہیں بی این پی کی کامیابی غریب محکوم اقوام کی کامیابی ہے بلوچستان کے عوام ان لوگوں کو رد کریں جنہوں نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو مایوس کیا لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔

ان خیالات کا اظہار سبزل روڈ سرپرہ اسٹاپ ‘ کلی کیچی بیگ کلی غازی خان ‘ سبزل روڈ کلی شاہوزئی و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم سے پارٹی کے مرکزی اطلاعات این اے 266کے امیدوار آغا حسن بلوچ ‘ پی بی 32کے امیدوار ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ موسیٰ بلوچ ‘ سردار عاصم جان سرپرہ ‘ پی بی 30سے امیدوار احمد نواز بلوچ ‘ یونس بلوچ ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ حاجی ابراہیم پرکانی ‘ میر سکندر شاہوانی ‘ میر قاسم سرپرہ ‘صلاح الدین شاہوانی‘ غفور سرپرہ ‘ علی احمد قمبرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شاہ جہان لہڑی ‘ مصطفی شاہوانی ‘ نواز لہڑی ‘ حاجی وحید لہڑی ‘ ٹکری محمد سرپرہ ‘ خدائے رحیم لہڑی ‘ اسد سفیر شاہوانی ‘ طارق کرد ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ محمد اکرم بنگلزئی ‘ میر عبدالغفور کرد ‘ حاجی اسلم مینگل ‘ حاجی عبداللہ باقی ‘ ٹکری منیر بنگلزئی ‘ میر بابل جان لہڑی ‘ دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر سریاب میں منشیات کو عام کرنے کی سازش کی جا چکی ہے نوجوانوں کو منشیات کی جانب راغب کیا جا رہا ہے فوری طور پر حکومت وقت انتظامیہ منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے اقدامات کرے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کے اجتماعی قومی مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

جتنی بھی حکومتیں آئی انہوں نے کرپشن ‘ اقرباء پروری ‘ لوٹ مار کا بازار گرم رکھا سریاب سمیت بلوچستان پسماندگی ‘ غربت ‘ افلاس ‘ جہالت کا شکار ہے سریاب کو ترقی دینے کیلئے دانستہ طور پر اقدامات نہیں کئے گئے جس کا ذمہ دار صوبائی حکومتیں ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی قوت ہے ہم عوام کی خدمت ‘ حقیقی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ 19جولائی کو پارٹی کی جانب سے نواب نوروز اسٹیڈیم میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس سے پارٹی قائد خطاب کریں گے جو انتخابات کے حوالے سے ریفرنڈم ثابت ہوگا بی این پی کی کامیابی غریب محکوم اقوام کی کامیابی ہے بلوچستان کے عوام ان لوگوں کو رد کریں جنہوں نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو مایوس کیا لوٹ مار کا بازار گرم رکھا۔

پارٹی رہنماؤں نے کیچی بیگ میں ہندو برادری کے پنچائیت سے ملاقاتیں بھی کیں جنہوں نے اپنی جانب سے انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ عوام 25جولائی کو کلہاڑا پر مہر ثبت کر کے پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنائیں عوام پارٹی امیدواروں کو بلوچستان بھر میں کامیابی سے ہمکنار کریں ۔