|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2018

 اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل ) کے صدرڈاکٹر امجد نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ڈاکٹر امجد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات  کی اور این اے 54سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر اور این اے 53سے عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹرامجد کا شکریہ بھی ادا کیا