کوئٹہ: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان چیپٹر کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سانحہ درینگڑھ مستونگ، سانحہ پشاور اور سابق سینیٹر داد خان اچکزئی پر فائرنگ کے خلاف خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں یہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات باعث افسوس ہے اور الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے حکومت کی جانب سے سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے جلسے جلوس پر پابندی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت عوام کو مکمل آزادی دیں تاکہ ہر امیدوار آزادی سے اپنا انتخابی مہم چلا سکے ۔ تھریٹس الرٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے لہذا اس حوالے سے حکومت اپنی زمہ داری پوری کرے۔
کوئٹہ ، انسانی حقوق کمیشن کا سانحہ مستونگ کیخلاف مظاہرہ
وقتِ اشاعت : July 19 – 2018