|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2018

کوئٹہ/تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزشین پجار کے مرکزی چیئرمین گہرام اسلم بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز بی ایس او پجار خضدار زون کے جوائنٹ سیکرٹری کریم بلوچ کے گھر پر وانے والے بم حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن جمہوری سیاست پہ یقین رکھتے ہیں اسطرح کے ہتھکنڈوں سے ہم مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی اپنی اصولی جدوجہد سے دستبردار ہونا گے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کریم بلوچ کے گھر پر حملہ اس وقت ہو تھا تھا اسکی فیملی بھی موجود تھی ۔

اسطرح کے گھنانا حرکتیں کرنے والوں کو اپنے حکمت عملی پر ضرور نظر ثانی کرنا ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ کریم بلوچ ایک سیاسی و جمہوری طلبا تنظیم سے منسلک ہے اور وہ ایک مخلص سیاسی کارکن اور طالب علم ہے ۔

ان کا بس گنا ہ یہی ہے کہ وہ طلبا کو معاشرے کے دیگر برائیوں سے بچا کر سیاسی ماحول میں سرگرم کرنے کے لیے ایک مثبت کردار ادا کر رہا ہے تنظیم کے مرکزی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کی واضح پالیسی ہے کہ ہم عدم تشدد پہ یقین رکھتے ہیں اور طلبا کو ایک سیاسی پلیٹ پر منظم کر کہ طلبا حقوق سمیت بلوچ قوم کو درپیش چیلنجر سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے گے ۔

اگر کسی کا خیال ہے کہ اسطرح کے ہتھکنڈوں سے ہم اپنی سیاست سے دستبردار ہوں گے تو یہ اسکی بھول ہے کیونکہ ہمارے سیاسی قائدین اور بی ایس او نے نے ہماری تربیت اصولوں پہ چلنے اور ڈھٹ کے کھڑے ہونے کی درس دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بی ایس او پجار واحد نمائندہ طلبا تنظیم ہے ہر طرح کے مشکل حالات میں اس وقت کے مطابق سلوگن دیکر طلبا کے رہنمائی کرتے ہوئے طلبا سیاست کو زندہ رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کی جان و مال کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہا ہے اگر کارکناں کے گھر پر حملے کی سختی سے نوٹس نہیں لیا گیا تو ہم شدید ردِعمل کر کہ ملک بھر میں پر امن جمہوری احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔