|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء این اے265اور پی بی 31سے پارٹی امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہمیں مایوس ہونا چاہئے نہ پسپا حوصلے پست نہیں ہونگے جدوجہد جاری رہے گی ۔

اگر روک لیا گیا تو بھائی اور دوستوں کی طرح آبائی قبرستان میں دفنادیا جائے اپنے جاری ویڈیو پیغام انہوں نے کہا کہ جب ہم نے انتخابی مہم شروع کی تو ساتھیوں کے ہمراہ جذبے کے ساتھ میدان میں اتر اور 70فیصد انتخابی مہم مکمل بھی کر لی تھی مگر انسان سوچتا کچھ ہے اور ہوتا کچھ ہے آج ہم اپنے پیاروں کو دفنا رہے ہیں اور لاشیں اٹھا رہے ہیں ۔

شہر کے اطراف و مستونگ میں ہمارے بھائی ‘ بزرگ ‘ بچے سینکڑوں کی تعداد میں شہید ہوئے سانحہ مستونگ کے بعد بحیثیت سیاسی کارکن مزید نہیں سمجھتا کہ میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھوں جو خواب ہم نے اپنے شہر اور صوبے کیلئے دیکھا تھا میرا وہ خوب ریزہ ریزہ ہو چکا ہے میرے دوست ساتھی اپنا انتخابی مہم چلا رہے ہوں گے یا چلا چکے ہیں میں جس دکھ ‘ قرب ‘ غم سے گزار رہا ہوں اس صورتحال میں میرے لئے انتخابی مہم چلانا بہت مشکل ہے ۔

میں ایک سیاسی کارکن ہوں سیاسی کارکن کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے غم کم کرے مسائل حل کرے بے روزگاری میں کمی لائے بااختیار سماج بنایا جائے جہالت کو ختم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر زندگی باقی رہی اور کچھ مہلت ملی تو جدوجہد بدستور جاری رہے گی ہم آگے بڑھتے رہیں گے جہاں روک لیا گیا تو بھائی اور دوستوں کی طرح آبائی قبرستان میں دفنا دیا جائے اگر ہمارے ٹکڑے باقی رہے ورنہ ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی ۔

میری خواہش ہے کہ بلوچستان ایک پر امن ‘ خوشحال ‘ تعلیم یافتہ بنے اللہ پاک نے ہمیں اربوں ڈالر کے ذخائر دیئے ہیں اختیار ہمیں ملا تو ہم بہت آگے جائیں گے ہمارے صوبے کے لوگوں کی بے شمار قربانیاں ہیں مجھے یقین ہے کہ ان قربانیوں کو اللہ پاک ضائع نہیں کرے گا ہم آگے بڑھیں گے جدوجہد کو مزید تیز کریں گے ۔

ہم اپنے صوبے میں روایتی بھائی چارہ ‘ خوشحالی ‘ ترقی سب مل کر لائیں گے ہمیں مایوس ہونا چاہئے نہ پسپا ہمیں آگے بڑھنا چاہئے اور صوبے میں خوشحالی ضروری لائیں گے قیمتیں ادا کریں آگے میں قیمت ادا کرتے رہیں گے مگر حوصلے پست نہیں ہونگے ۔