|

وقتِ اشاعت :   July 24 – 2018

کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں مالدیپ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ نیول چیف نے مالدیپ کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے لینڈنگ کرافٹ میکا نائزڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالدیپ کے صدر نے دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات، عسکری تربیت اور بحری تعاون کی تعریف کی۔