کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر ،رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمدرند اور رکن قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے سردار یار محمد رند اور قاسم خان سوری نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی اور حکومتی اتحاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سردار یار محمد رند نے چیئرمین عمران خان کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور ممکنہ حکومتی اتحاد کے حوالے سے موجود اپشنز کے حوالے سے آگاہ کیا ،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں بلوچستان میں پارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبائی قیادت کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین ،عارف علوی ،شیریں مزاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
یار محمد رند اور قاسم سوری کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات
وقتِ اشاعت : July 29 – 2018