|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2018

کوئٹہ :  بلوچستان سے منتخب ہونیوالے آزاد سینیٹروں کی تعدا د6ہے جلد ہی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے ۔

ذرائع نے بتایاہے کہ مارچ 2018میں بلوچستان سے 11سینیٹر منتخب ہوئے تھے جن میں مختلف سیا سی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بھی تھے جن میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی ،سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،سینیٹر انورالحق کاکڑ ،سینیٹر کہدہ بابر ،سینیٹر احمد خان خلجی ،اور سینیٹر ثناء جمالی شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید دعوی کیا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن اور دیگر ارکان نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جائیگا اور انکی جگہ کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کیا جاسکے گا ۔