کوئٹہ: آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے تقریری مقابلے کے تقریب میں باحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
جس میں انہوں نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے تقریر کرنے والے طلباء و طالبا میں میڈل اور کیش پرائز تقسیم کئے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام فرنٹیئر کور کے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایف سی بلوچستان عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ ایف سی عام آدمی کی طاقت ہے۔ ایف سی اپنے سیکورٹی خدمات کے علاوہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لئے بھر پور خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی صرف تعلیم ہی سے ممکن ہے۔ طلبہ پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں اور جامعہ بلوچستان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب سے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان طلباء وطالبات کو اعلی ٰ تعلیم کے مواقع سمیت روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنے تمام توانائیاں سرف کررہی ہے۔ اور مختلف تعلیمی مقابلوں میں جامعہ کے طلبہ حصہ لے کر اہم کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
جو کہ انتہائی خوشی کا باعث ہے اور میجر جنرل ایف سی نے جامعہ کے طلباء و طالبات کے حوصلہ افزائی کرکے ان کے حوصلوں کو مزید بلند کردیا ہے انہوں نے آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جامعہ کے لئے کتابیں اور کمپیوٹر کی فراہمی کے لئے 20لاکھ روپے فراہم کئے اور جامعہ کے قابل طلباء و طالبات کے لئے اسکالر شپ کا بھی اجراء کیا۔آخر میں جامعہ کے وائس چانسلر نے جامعہ کی جانب سے میجر جنرل ایف سی کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔
ایف سی بلوچستان میں تعلیمی ترقی کیلئے بھی خدمات سر انجام دے رہا ہے،میجر جنرل ندیم انجم
وقتِ اشاعت : August 9 – 2018