خاران : جمعیت علما ء اسلام کے رہنما اور حلقہ پی بی 41سے نامزد امیدوار حاجی ذابد خان ریکی نے کہا ہے کہ آر او اور پریذائیڈنگ آفیسرز کی الیکشن کمیشن کے روبرو بیان قلمبند کرانے کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنا بلا جواز ہے بلکہ واشک کی عوام کی مینڈیٹ کو چرانے والوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
گزشتہ روز اسلام آباد سے خاران پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔ حاجی ذابد خان ریکی نے کہاکہ مجھے واشک کے عوام نے بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے مگر روز اول سے میرے مخالفین غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا استعمال کرکے واشک کے عوام کے مینڈیٹ کی توئین کرتے چلے آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ میرے مخالفین کو شروع دن سے ہر فورم پر ناکامی کا سامنا ہوا اور ہر فورم پر مخالفین کے دعوؤں اور کیسز کو مسترد کر دی گئی جبکہ نو اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں واشک کے آر او اور پیرزائیڈنگ آفیسران نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کی جس میں پریزائیڈنگ آفیسر نے واضع الفاظ میں بیان دی کہ ہمارے پولنگ اسٹیشنوں میں الیکشن نہیں ہوئی ہے ۔
حاجی ذابد ریکی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان واشک کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام اور واشک کے پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے نوٹیفکیشن کو جاری کرے تاکہ واشک کی بلوچستان اسمبلی میں موثر نمائندگی ہو۔
مخالفین کے دعوؤں اور کیسز کو مسترد کر تا ہوں ، زاہد ریکی
وقتِ اشاعت : August 11 – 2018