|

وقتِ اشاعت :   August 12 – 2018

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو موقع دیا جائے کیونکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے جمہوری تقاضا یہی ہے کہ موجودہ حکومت کو چلنے دیا جائے کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کو نمٹ سکے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور بلوچستان کی حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جمہوریت کے لئے کافی جدوجہد ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت آمریت سے کئی گناہ بہتر ہے جمہوریت کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ واحد علاج یہی ہے کہ جمہوریت کو سپورٹ کیا جائے کیونکہ ماضی میں آمرانہ حکومتوں نے ملک کے پالیسیوں کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا تھا جس کی وجہ سے اقتصادی حالات سمیت ملک بحرانوں سے دوچار ہوا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کا تقاضا یہی ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کو فروغ دیا جائے اور عام انتخابات میں جس طرح عوام نے سیاسی جماعتوں کو مینڈیٹ دیا ہے ان کو پورا حق ہے کہ ان کو حکومت کرنے کا موقع دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ نومنتخب حکومت کو موقع دیا جائے ۔

کیونکہ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے جمہوری تقاضا یہی ہے کہ موجودہ حکومت کو چلنے دیا جائے کہ وہ ملک میں جاری بحرانوں کو نمٹ سکے بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور بلوچستان کی حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرینگے۔