|

وقتِ اشاعت :   August 14 – 2018

کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے بولان میڈیکل کالج میں طلبا کی طرف سے لگائے جانے والے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پر اپنے بیان میں کہا کہ طلباء کے جائز مطالبات جلد از جلد حل کئے جائیں۔

حالیہ فائنل کے رزلٹ میں ایک ڈپارٹمنٹ کی جانب سترہ طلباء کا سال ضائع کرنا باعث تشویش ہے،اور آج طلباء اس حد تک مجبور ہوئے ہیں کہ اس اپنے جان کو داو پر لگا ریے ھیے اور سراپا احتجاج ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ طلباء کیاس سخت ترین اقدام سے بی ڈی ایف کو ان کے جسمانی اور زھینی تکلیف سے شدید تشویش لاحق ھے۔ کیونکہ کسی بھی طلباء کا نقصان قومی نقصان ہوگا اور ہم طلباء کی ساتھ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہماری حتی الوسع کوشش ہوگی کہ مسلے کو جلد از جلد حل کرائیں۔

ترجمان نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو چاہیے کہ امتحانات منعقد کرانے کا نیا طریقہ کار مرتکب کرے کیونکہ اس طریقے سے طلباء پروفیسروں کی ضد کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور یہ طلباء کی جانب سے دوسرا اور سخت ترین احتجاج ہے. متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے ناجائز چیزیں نہ ہو۔