کراچی: پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ ، جوکوٹری بلاک(2468-12) کی مکمل ملکیت کے ساتھ آپریٹر ہے ، نے ضلع سجاول ،سند ھ میں واقع دریافتی کنوئیں یسرX-1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کردیا ہے ۔
یسرX-1 کی کھدائی کا آغاز22 جون2018 کو ہوا جسے 10 جولائی 2018 کو2720 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔ وائر لائن لوگز ا ورکھدائی کے نتائج سے ہائیڈرو کاربن کے حامل ممکنہ زون کی نشاندہی ہوئی،جن کی جانچ جاری ہے۔
لوور گوروفارمیشن کی اپر سینڈ میں ابتدائی جانچ کے دوران 32/64 انچ چوک سائزپریومیہ3.2 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور یومیہ475 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے۔جس سے یسرX-1 سے ہائیڈرو کاربن کی تجارتی مقدار کی تصدیق ہوئی۔
کنوئیں سے گیس کے بہاؤ کی رفتار کا تعین کرنے کے لئے مختلف چوک سائزوں پر اس سے( گیس و کنڈنسیٹ) بہاؤ حاصل کیا جارہا ہے۔ جبکہ کنوئیں سے پیداوار کے حصول کی اصل صلاحیت کا تعین جانچ کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
پی پی ایل کا سجاول میں گیس کی دریافت کا اعلان
وقتِ اشاعت : August 14 – 2018