اسلام آباد : بگٹی قبیلے کے سردار و رکن قومی اسمبل شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ مضبوط بلوچستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔
اکبر بگٹی فیڈریشن کے حامی تھے چند ناعاقبت اندیش لوگوں نے فیڈریشن کی جڑوں پر حملہ کر کے انہیں شہید کیا۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم مضبوط فیڈریشن کے حامی ہیں،بلوچستان مضبوط ہو گا تو پاکستان مضبوط ہو گا، اکبر بگٹی فیڈریشن کے حامی تھے۔
انہوں نے گوادر کو پاکستان میں شامل کروایا،جس سے پاکستان کی وحدت کو مضبوطی ملی، ہماری بھرپور کوشش ہو گی کہ آنے والے وقت میں بلوچستان کی محرومیوں کو دور کیا جا سکے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
مضبوط بلوچستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، شاہ زین بگٹی
وقتِ اشاعت : August 14 – 2018