کوئٹہ: وپڈا نے حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ترجمان واپڈا کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔
واپڈا ترجمان کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی صلاحیت بڑھانے کا مقصد سندھ اور بلوچستان کو پانی کی فراہمی بہتر بنانا ہے انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم میں کھدائی کے ذریعے ریزروائر میں جمع ہونے والی مٹی اور پتھر باہر نکالے جائیں گے واضح رہے کہ ڈیم سے مٹی اور پتھر نکلنے کے باعث 49ہزا رایکڑ فٹ مزید پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی
حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں اضافہ کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : August 16 – 2018