|

وقتِ اشاعت :   August 17 – 2018

کوئٹہ: 220کے وی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت دیگرعلاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام 220کے وی مین ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت ٹرانسمیشن لائن سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے اخبارات اور نیوز ایجنسیوں کا کام بری طرح متاثر ہوا تاہم رات گئے متبادل لائن سے بجلی بحال کردی گئی۔