کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں پشتونخواملی عوامی پارٹی متحدہ اپوزیشن کیساتھ ہے اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے ملک میں ہونیوالے انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے ۔
تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی متحدہ اپوزیشن کے رو رواں جماعت ہے پشتونخوامیپ ملک کی سیاسی اورجمہوری اپوزیشن سے ہے ۔
گزشتہ دنوں جو اجلاس ہوا تھا پارٹی سربراہ کا چمن میں ہونیوالے جلسے کے باعث شرکت نہیں کی تا ہم پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ نے شرکت کی انہوں نے کہا ہے کہ اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے توملک کو جمہوری طریقے سے چلانا ہو گا اس طرح حالات ٹھیک نہیں ہونگے جس طرح ایک منصوبے کے تحت پشتون سیاسی قیادت کو عام انتخابات میں ایک سازش کے تحت پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا جو انتخابات ہوئے ہیں وہ انتہائی دھاندلی زدہ انتخابات ہوئے ہیں ۔
تمام سیاسی وجمہوری جماعتوں نے انتخابات کو مسترد کر دیا اور یہ متنازعہ انتخابات ہوئے ہیں تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے اس انتخابات کو مسترد کئے ہم سمجھتے ہیں جو پارلیمنٹ وجود میں لایا ہے ان میں حقیقی نمائندوں کو نظرانداز کر کے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ صد ارتی انتخابات میں پشتونخواملی عوامی پارٹی متحدہ اپوزیشن کیساتھ ہے اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کو سپورٹ کرینگے ملک میں ہونیوالے انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو مسترد کر دیا ہے۔
پشتونخوامیپ کا صدارتی انتخاب میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
وقتِ اشاعت : August 27 – 2018