|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2018

سوئی: سیکورٹی فورسز اور لیویز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں سنگسیلہ پیرکوہ اور ٹوبہ نوحقانی میں کاروائی کرتے ہوئے 23 مبینہ شرپسند گرفتار کر لئے جبکہ گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔

لیویز حکام کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقوں سنگسیلہ پیرکوہ اور ٹوبہ نوحقانی میں کاروائی کرتے ہوئے 23 مبینہ شرپسند گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا برآمد کئے گئے گولہ بارود میں دس کلو بارود 17 کلاشنکوف 4 راکٹ اور سینکڑوں راونڈز شامل تھے ۔

گرفتار ہونے والے مبینہ شرپسندوں میں محمد دوران نور احمد کہیری خان مہراللہ نوراحمد محمد رضا محمد علی نیاز محمد زہرو خان توکل شاہ جہان میرمحمد رحمت اللہ ابراہیم محمد علی مصری خان غلام مصطفی شیر محمد جاوید مری سائیں بخش مری مہراللہ غلام علی حمل خان اور شجہ خان نوثانی بگٹی شامل تھے گرفتار ہونے والے افراد کے لیویز نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔