|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2018

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں لیکن سیکیورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔

 سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی اور عدالتوں میں کیسوں کا سامنا کرنے پرغور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے سابق صدر نے لندن میں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر شاہ سے ملاقات بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وطن واپسی کے لئے مشاورت پر پرویز مشرف کے وکلا نے انہیں سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بغیر وطن واپسی سے روک دیا ہے۔ پرویز مشرف نے اپنے  وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی مکمل تفصیلات حاصل کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، سیکیورٹی فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔