|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2018

کوئٹہ:بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین وقانون کی بالادستی کے لئے ہمیں اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر کام کرنا ہو گا نواب اکبر بگٹی شہید نے بلوچستان کی حقوق کے لئے اپنا حق ادا کر دیا۔

بلوچستان کے ساحل ووسائل اور صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی، رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی، بلوچ قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، نیشنل پارٹی کے رہنماء یوسف نو تیزئی اور کاکڑ جمہوری پارٹی کے صدر شمس الدین کاکڑ نے بگٹی ہاؤس میں نواب اکبر بگٹی شہید کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی جیسے سیاستدان صدیوں میں پیدا نہیں ہوتے انہوں نے ہمیشہ آمرانہ قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صوبے کے حقوق ، ساحل ووسائل کے لئے اپنا قومی فریضہ ادا کر تے ہوئے جام شہادت نو ش کیا اور اب ہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

کہ ہم ان کے نقش قدم پر چل کر صوبے کے حقوق حاصل کرنے اور پسماندگی ختم کرنے میں اپنا کردا رادا کرے انہوں نے کہا ہے کہ پشتون، بلوچ قوم پرستوں نے ہمیشہ اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لئے طویل جدوجہد کی نواب اکبر بگٹی شہید اور ولی خان نے جمہوریت کی بقاء، ترقی وخوشحالی کے لئے بہت قربانیاں دی۔

اور طویل جدوجہد کی جس کی وجہ سے آج اگر ملک میں جمہوریت ہے تو یہ ہمارے اکابرین کے کاوشوں اور محنت کی وجہ سے ہے ورنہ باقی حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے جمہوریت کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے آج جو جمہوری اور آمرانہ قوتوں کا مقابلہ ہے وہ اس لئے کہ بالادست طبقہ نہیں چاہتے کہ ملک میں جمہوریت ہو امن خوشحالی اور ترقی ہو کیونکہ آج ملک جن بحرانوں سے دوچار ہے ان سے نکالنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہم سمجھتے ہیں کہ نواب اکبر بگٹی شہید کی سیاست اور جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

اور ہمیں اتحاد واتفاق سے ہی مسائل کو حل کرنے میں ایک ساتھ جدوجہد کرنا ہو گا انہوں نے کہا ہے کہ اب بھی ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیں مزید جدوجہد کرنی ہو گی انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور آئین وقانون کی بالادستی کے لئے ہمیں اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چل کر کام کرنا ہو گا نواب اکبر بگٹی شہید نے بلوچستان کی حقوق کے لئے اپنا حق ادا کر دیا بلوچستان کے ساحل ووسائل اور صوبائی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔