کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر وسینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں ہونیوالے عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے نیشنل پارٹی جمہوری سوچ رکھنے والی۔
جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے نیشنل پارٹی کو سازش اور منصوبے کے تحت انتخابات سے دور رکھا گیا مگر تمام تر حالات کے باوجود ہم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ 2018 کے حالیہ انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔
جس پر نہ صرف نیشنل پارٹی بلکہ اپوزیشن کے تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں ایک منظم سازش کے تحت دھاندلی کی گئی ہے جس کے لئے احتجاج کا طریقہ کار کو اپوزیشن جماعتیں ترتیب دے رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے عام انتخابات میں نیشنل پارٹی کو عوام سے دور رکھنے کے سازشوں کے باوجود آج بھی نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کے دلوں میں بستی ہے ہم نے فیصلہ کیا کہ انتخابی نتائج سے ایک طرف ہو کر پارٹی تنظیموں کو مضبوط کرنے کے لئے بلوچستان بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کرائیں گے انہوں نے کہا ہے۔
کہ نیشنل پارٹی ایک حقیقی جمہوری اور قوم پرست پارٹی ہے ہماری روز اول سے اس دھرتی کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری ہے اور ہمارا مقصد بلوچ قوم کو بلا رنگ ونسل جمع کر کے بلوچستان کی حق حاکمیت اور یہاں کے وسائل کو بلوچستان کے سرزمین کی ترقی اور یہاں بسنے والے اقوام کے لو گوں کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے صاف کرنا ہے اس مقصد کے لئے میر غوث بخش بزنجو نے اپنی زندگی میں نصف صدی سے زائد بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کیا اور ان کا فلسفہ اسی سر زمین اور یہاں کے باسیوں سے محبت تھا انہوں نے کہا ہے۔
کہ نیشنل پارٹی میر غوث بخش بزنجو کے فلسفے پر کار بند ہو کر اس قوم کو اس عظیم مقصد کے لئے پلیٹ فارم پر جمع کرنا چا ہتی جس سے ہم سب کا بہترمستقبل مضمر ہے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے مرکزی وصوبائی رہنماء پورے بلوچستان کے عوام پاس جا کر ان کے پارٹی کے موقف اور ضرورت سے آگاہ کرینگے اور ہمیں یہ امید ہے کہ مستقبل میں نیشنل پارٹی ایک مضبوط پوزیشن میں آکر اس صوبے کے لئے تعمیر وترقی کا کردار ادا کرے گی۔