ڈیرہ مراد جمالی : وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے گریڈ 17تا21گریڈ کے سرکاری آفیسران کو مہران اور کلٹس کار دینے دفتری اوقات کا ر میں ایک گھنٹے اضافہ کے اعلان کے بعد آفیسران میں کھلبلی مچ گئی ۔
وزیراعظم کی پالیسوں کو ناکام بنانے کیلئے پیروں فقیروں سے تعویز گنڈے لینے مزاروں پر حاضریاں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے جبکہ قیمتی گاڑیوں کے واپس لینے کے خوف سے اپنی فیملیوں کو سیر وتفریح کرانے کیلئے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کی جانب سے گریڈ 17تا21گریڈ کے سرکاری آفیسران کو مہران اور کلٹس کار دینے دفتری اوقات کا ر میں ایک گھنٹے اضافہ کے اعلان کے بعد محکمہ سماجی بہود بلوچستان نے ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر نصیرآباد محمد سلیم کھوسہ کو نصیرآباد ڈویژن میں پہلی کلٹس کار فراہم کردی ہے جس سے دیگر آفیسران میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔
کیونکہ وہ کئی سالوں سے بڑی بڑی قیمتی یخ بستہ گاڑیوں پر اپنی فیملی کے ہمراہ مزے لوٹ رہے تھے اس اقدام کے نصیرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے آفیسران نے وزیراعظم کی پالیسوں کو ناکام بنانے کیلئے پیروں فقیروں سے تعویز گنڈے لینے کے ساتھ ساتھ نامور مزاروں پر حاضریاں دینے اور کالے بکروں کی منتیں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے جبکہ قیمتی یخ بستہ گاڑیوں کے واپس لینے کے خوف سے اپنی فیملیوں کو سیر وتفریح کرانے کیلئے مختلف شہروں کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالی ،چھوٹی گاڑیاں دینے کے اعلان سے افسران میں کھلبلی مچ گئی
وقتِ اشاعت : August 29 – 2018