|

وقتِ اشاعت :   August 29 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان رولر سپورٹ پروگرام کی جانب سے یورپی یونین ڈیولپمنٹ کے جانے والے مینسٹر کونسلر ہیڈ آف کارپوریشن بیرناڈ فرانسیس اور نئے آنے والے یورپی یونین ڈیولپمنٹ کے منسٹر کونسلر ہیڈ آف کارپوریشن ملکو وین گول کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں قومی اور صوبائی ارکین اسمبلی مولانا عصمت اللہ ،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل ،ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ،احمد نواز ، مبین خان خلجی ،عبدالروف رند،مٹھا خان کاکڑ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمیدخان درانی،نگران وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی،سابق سینیٹر سیف اللہ مگسی،سابق وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بروچہ ،سابق صوبائی وزیر سرداررضا محمد بڑیچ سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرناڈفرانکیوئس نے کہا کہ یورپی یونین بلوچستان میں تعلیم صحت کے شْعبے میں کام کر رہی ہے آنے والے دنوں میں صوبے میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے بھی حکومتی معاونت کیجائے گی یورپی یونین ملٹی ڈونرٹرسٹ فنڈ کے زریعے بھی بلوچستامیں کام کرے گا اْمید ہے کہ صوبے کی بہتری کے لیے کردارادا کر کیں گے۔