لاہور: ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت عالیہ کے روبرو درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے. ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے، عدالت نواز شریف اور دیگر کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواستیں خارج کردیں۔