تربت : یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دالرزاق صابرنے کہا کہ تربت یونیورسٹی جہاں آج علم ہنر کا منبہ ہے اور خطے میں علم کی شمعیں روشن کرنے مین اہم کردار ادا کر رہی ہے وہاں ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند رکھنے میں بھی بھرپور کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
اس سلسلے میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت محکمہ جنگلات حکومت بلوچستان کے تعاون سے یونیورسٹی آف تربت کے وسیع و عریض رقبے میں دو ہزار مختلف قسم کے پودے لگائے جاہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت منعقدہونے والے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابر کے علاوہ یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام فاروق پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد کاشف محکمہ جنگلات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالوحید بلوچ اور یونیورسٹی کے انچارج پلانٹیشن مظفر بلوچ نے شرکت کی ۔
بعد ازاں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کے سامنے پودا نگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا بعد ازاں یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام فاروق ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنس پروفیسر عبدالصبور کے علاوہ اٹلی سے آئے ہوئے معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر صابر بدل خان نے بھی یونیورسٹی کے احاطے میں پودے لگائے۔
اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے اپنے اپنے فیکلٹی اور ڈیپارٹمنٹ کے احاطے میں پودے لگا کر گرین پاکستان مہم میں بھرپور حصہ لیا۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ اساتذہ اور طالب علموں کو امریکہ کے تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے حصول اور تحقیقی مواقع فراہم کرانے کے لیے تربت یونیورسٹی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں منعقدہ ایک روزہ سکالرشپ آگاہی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
ورکشاپ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے سینئر ایڈوائزر فار ایجوکیشن سید فراز حسین نے فل برائٹ سکالرشپ سمیت دیگر سکالرشپ کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ورکشاپ میں گوادرکیمپس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے علاؤہ مین کیمپس تربت سے بھی اساتذہ اور طالب علموں نے شرکت کی۔
اس موقع پر تربت یونیورسٹی گوادرکیمپس کے ڈائریکٹر اعجاز احمد اور فوکل پرسن اسکالرشپ پروگرام لیکچرردرجان گچکی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا کہ گوادر سمیت ریجن کے دیگر علاقوں میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے تربت یونیورسٹی اھم کردار ادا کررہی ہے۔
جس کا فائدہ براہ راست یہاں کے لوگوں کو ملے گا۔اس موقع پر شرکاء نے فل رائٹ سکالرشپ سمیت دیگر اسکالرشپ کے بارے میں مختلف سوالات کئے۔آخر میں وائس چانسلر نے مہمانوں کو شیلڈ پیش کئے۔
تربت یونیورسٹی فروغ تعلیم کیلئے بنیادی کردار ادا کررہا ہے ،ڈاکٹر رازق صابر
وقتِ اشاعت : September 2 – 2018