شہید سکندر آباد سوراب: ہم اہلیان و زمینداران سکندر آباد سوراب و گدر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں کلغلی سے لے کر نیشنل ہائی وے سوراب تک (سی پیک ) کے تحت NHA نے FW کے ذریعے روڈ بنایا ۔
ہم زمینداران نے FW والوں سے ملاقات کی زمینات کے معاوضے کے بارے میں تو انہوں نے کہا ہمارا کام ہے روڈ بنانا معاوضہ NHA دیگا تو ہم نے ضلع کے ڈی سی سے اپنے متاثرہ زمینوں باغات اورٹیوبویلز مکانات وغیرہ کے معاوضے کا مطالبہ کیا اس وقت کے ڈی سی سے ہمارے دو تین میٹنگ ہوئے ہم زمینداران نے 1500 روپے فی فٹ معاوضے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ہمیں تسلی دی کہ سروے مکمل ہو نے کے بعد معاوضہ کی قیمت طے کرینگے ۔
اب ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے لئے فی فٹ 10 روپے طے کیا گیا ہے جو کہ اونٹ کے منہ مین زیرہ کے برابر ہے یہ بہت بڑی نا انصافی اور ظلم ہے کیونکہ ہمارے آبیی زمینات ہیں جوکہ ٹیوبیویلز اور قدرتی چشموں کے پانی سے سیراب ہوتے ہیں ۔
یہاں عام زمین کی خریدو فروخت روڈ سے متصل 1500 سے 2000 روپے ہے اس وقت آپ جناب سے اپیل ہے کہ صیح ریٹ سے معاوضہ بنا کر ہمیں ہمارا حق دیا جائے دو سے تین سال ہو گئے ہیں اب تک ہمارے متاثرہ زمینوں دکانوں ٹیوبویلز کا معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے روڈ کوتین سال ہوئے ہیں ۔
آمد و رفت جاری ہے اگر آپ جناب کے علم میں آنے کے بعد بھی ہم سے انصاف نہیں ہوا اور ہمیں صحیح ریٹ سے معاوضہ نہیں ملا تو ہم مجبور عدالت اعالیہ سے رجوع کرینگے منجانب اہلیان متاثرہ زمینداران ضلع سکندرآباد سوراب۔
سی پیک روٹ کی زد میں آئے ہمارے زمینوں کامناسب معاوضہ دیا جائے، اہلیان وزمینداران سوراب
وقتِ اشاعت : September 3 – 2018