کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈ نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ ہم مرکز میں تحریک انصاف کے اتحادی ہے اور صدارتی ووٹ بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو دیا ہم بلوچ پشتون جس کو بھی زبان دیتے ہیں پھر آخری دم تک ان کیساتھ کھڑے رہتے ہیں ۔
تا ہم صوبے کے حقوق کے لئے دیگر اتحادیوں کیساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرینگے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بلوچستان کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی مرکز میں تحریک انصاف اور صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہے اور صدارتی ووٹ بھی تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کو دیا۔
کیونکہ پارٹی کے مرکزی صدر نے تحریک انصاف کو زبان دیا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں مکمل تعاون کرینگے اور وہی کیاجو پارٹی صدر نے کیا ہم زبان کے پکے لوگ ہے جس کو زبان دیتے ہیں مگر مر جا تے ہیں مگر پیچھے نہیں جا تے ہم انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان سے تعلقات اپنی جگہ مگر جس کے اتحادی ہے ۔
ان کو ہم نے ووٹ دیا انہوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی اور صوبے کے دیگر مسائل پر اتحادیوں کیساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہم اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔
مرکز میں تحریک انصاف اورصوبے میں بی اے پی کے اتحادی ہیں، نوابزادہ گہرام بگٹی
وقتِ اشاعت : September 5 – 2018