|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2018

اسلام آباد: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عثمان خان کاکڑنے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج سے اندازہ ہوا صدارتی انتخابات کیسے ہوں گے؟صدارتی الیکشن نہیں، سلیکشن ہو رہی ہے۔ 

منگل کو صدارتی انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان کاکڑ نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو کمزور کیا جارہا ہے،عومی رائے کی برعکس نتائج سے جمہوریت کو نقصان پہنچ رہا ہے،آئین کی بالادستی کو تسلیم کرنا ہو گا۔