|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2018

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کی سردار صالح بھوتانی سے ملاقات مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا گزشتہ روز نوابزادہ گہرام بگٹی نے سردار صالح بھوتانی سے ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات کی ۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہے کہ موجودہ حکومت کو بہتر پالیسیاں مرتب کرنے اور بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھر پور معاونت کی جائے گی تاکہ صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کر تے ہوئے بلوچستان کو ترقی کے منازل تک پہنچایا جا سکے۔